محکمہ تعلیم میں ہونے والے تبادلوں کے ذریعے جس طرح کوئٹہ کی آسامیاں پُر کی جاتی رہی ہے ، ایچ ڈی پی

26

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے کے مختلف محکموں میں قواعد و ضوابط کے برعکس میرٹ کو پائمال کرکے اے آئی کے نام پر ڈرامہ بازی کے ذریعے ملازمتوں کے بندر بانٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مالیات میں اے آئی کے نام پر شروع ہونے والے بھرتی ڈرامہ سے لے کر محکمہ جنگلات تک اور اسکے بعد ہونے والے تمام اے آئی بھرتیاں قواعد و میرٹ کے برعکس ہونگے ان بھرتیوں کے ذریعے مستحقین، قابل اور اہل افراد کے حقوق مارے جائیں گے اور اقرباء و سفارش کے ذریعے بھرتیاں ہونگی۔

بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ ہونے والے ایک زیادتی سے عدالت عالیہ نے پردہ اٹھایا محکمہ تعلیم میں ہونے والے تبادلوں کے ذریعے جس طرح کوئٹہ کی آسامیاں پُر کی جاتی رہی ہے یہ سلسلہ 2013 سے شروع ہوا جو صرف محکمہ تعلیم تک محدود نہیں تھا بلکہ اس عمل کے ذریعے کوئٹہ کے شہریوں کے حق پر تبادلوں کی صورت میں ہر محکمے میں ڈھاکہ ڈالا جاتا رہا ہی۰ بیان میں کہا گیا کہ ان تمام غیر قانونی و کوئٹہ دشمن اقدامات کا نوٹس لے کر قواعد و قانون کے خلاف بھرتیوں و تبادلوں پر بھی عدالت عالیہ غور و فیصلہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں