بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نےشادی نہ کرنےکی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی موجودہ زندگی سے خوش اور مطمئن ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرمداحوں کےساتھ سوال وجواب کےسیشن کےدوران ایک صارف نےان سے پوچھا کہ وہ شادی کب کریں گی؟ اس پرامیشا پٹیل نےمزاحیہ اندازمیں جواب دیتے ہوئے کہا، “کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں۔”
اداکارہ نےمزید کہا کہ ان کے خاندان اور دوستوں میں تقریباً 100 ایسے لوگ ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں، اس لیے انہیں کسی اور سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی،کسی ایک شخص کو اپنی زندگی میں لا کر سب کچھ بدلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی۔
اداکارہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور ان کے مداح ان کی اس آزادانہ سوچ اور بے باک انداز کو سراہ رہے ہیں۔









