بلوچستان میں جتنا کام ہوا عمران خان کے دور حکومت میں ہوا،ہماری منزل عمران خان کی رہائی، جمہوریت و حقیقی آزادی ہے،جنید اکبر خان

16

ہماری منزل عمران خان کی رہائی، جمہوریت و حقیقی آزادی ہے عمران خان اقتدار کے حصول نہیں بلکہ آزاد پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے بے گناہ پابند سلال ہیں شہدائے 9 مئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنکی شہادت قوم کی حیات ہے۔
بلوچستان پاکستان کی بقاء کی ضمانت اور خوبصورت ترین گوشہ ہے بلوچستان کے عوام کا عمران خان کی رہائی، حقیقی ازادی اور جمہوریت کی بقاء کے لئے قربانی و جدوجہد مثالی ہے۔

عمران خان سے وفا کی پاداش میں پی ٹی آئی کے نوجوان صدام خان ترین اور انکے 5 ساتھیوں کے نام غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر فورتھ شیڈول میں ڈالنا صوبے میں جنگل کے قانون کا عکاس ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قومی اسمبلی ایم این اے جنید اکبر خان نے بلوچستان کے دورے کے موقع پر پارٹی، عہدیداران، قیادت اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سینئیر قیادت سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ انہو ں نے کہا کہ بلوچستان کو اللہ تعالی نے معدنیات سے مالا مال، اہم جغرافیائی حدود، بارڈرز، گوادر اور بے پناہ نعمتوں سے نوازہے لیکن نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ہاں کی عوام روٹی، کپڑا، مکان اور صاف پانی تک کی سہولیت سے محروم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ چھبسویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے افغانستان کے ساتھ ٹریڈ روٹس کھولے جائیں بلوچستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے بلوچستان میں جو کچھ ہورہا اس پر ہمیں دکھ ہے تمام مسائل کا حق قانون کی حیثیت حکمرانی اور جمہوریت میں ہے بلوچستان میں اقتدار ان لوگوں کے پاس ہونا چاہئے۔

جن پر عوام کا اعتماد ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر پورے ملک کے عوام کا اعتماد ہے بلوچستان میں جتنا کام ہوا عمران خان کے دور حکومت میں ہوا سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 سے زائد لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے عوام کو سننا ہوگا سردار اختر مینگل ہمارے اتحادی ہیں ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں