بلوچستان اسمبلی اجلاس ،سردار نظام کے خاتمے کے قانون پرعملدآمد یقینی بنانے کی قرارداد پیش کی جائیگی

39

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر 1976میں سردار نظام کے خاتمے کے قانون پرعملدآمد یقینی بنانے کی قرارداد پیش کی جائیگی ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں بی این پی عوامی کے رکن میر اسد اللہ بلوچ ضلع پنجگور میں سڑکوں کے منصوبے کی تکمیل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پیش کریں گے ۔

اجلاسم یں جمعیت علماء اسلام کی رکن شاہد ہ رئوف صوبے کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں بنیادی عربی زبان کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کروانے ، حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن سرداری نظام کے خاتمے کے 1976کے قانون پر عملدآمد یقینی بنانے ، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ سمیت خواتین اراکین کوئٹہ تا سکھر اور سکھر تا کوئٹہ براہ راست پروازوں کے لیے اقدامات اٹھانے ، جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی بلوچستان کے لیے کلائمٹ فنڈ کے قیام اور اقوام متحدہ کے کلائمٹ جسٹس فنڈ میں بلوچستان کو حصہ دینے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے رکن سیدظفر آغا صوبے میں شیشہ ، ای سگریٹ، ویپ ، اسٹنگ سمیت دیگر اشیاء کی فروخت پر پابندی عائدکرنے کی الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے ۔

اجلاس میں محکمہ صنعت و حرفت اور محکمہ سیاحت و ثقافت سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دئیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں