فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شائقین کی ایک روزہ حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔
فیفا کے مطابق 16 جون کو ورلڈکپ کے 4 میچز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین اسٹیڈیم پہنچے۔
فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا اور 1994 ورلڈکپ کا 2 لاکھ 77 ہزار 70 شائقین کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
فیفا کے مطابق فرانس، سینیگال، عراق، ناروے، ارجنٹائن، الجزائر، آسٹریا اور اردن کے میچز میں شائقین کی ریکارڈ حاضری ہوئی۔









