143

پاکستان اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش

اسلام آباد اور راول پنڈی میں رات کو موسلا دھار جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں