ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

32

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیںبجلی کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 26نومبرکو(بروزجمعرات) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv پی اے ایف، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور،خروٹ آباد، ادیان،تکاتو،دوستین، داریم فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹراور پی اے ایف سٹی فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بندرہیگی،نیز اُسی روزمری آبادگرڈ کے مری آباداور کاسی ٹو فیڈرز سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اسکے علاوہ27نومبر(بروزجمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kv شہبازٹاون،انٹرکنیکٹر،پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ سریاب گرڈکے سریاب ، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرزسے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں