بیف بوٹی ودھ مینگو مصالحہ

تیاری کا وقت25 منٹ
پکانے کا وقت30 منٹ
افراد کی تعداد4
مشکل کی سطحEasy
اجزاء
- انڈر کٹ بیف آدھا کلو
- آم ایک عدد بڑا
- نمک حسبِ ذائقہ
- ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
- پیاز دو عدد درمیانی
- دہی آدھی پیالی
- پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
- دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
- ہری مرچیں تین سے چار عدد
- پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
- کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
- گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں اور ان پر نمک اور ادرک لہسن لگا کر رکھ دیں۔
- پیاز اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ لیں اور آم کی قاشیں کاٹ لیں۔
- ایک پیالے میں نمک، لال مرچ، دھنیا اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور اس میں آم کی قاشیں ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملا کر اور اس پر ناریل چھڑک کر رکھ دیں۔
- پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کریں، پھر اس میں گوشت کو ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
- اب اس میں نمک، کالی مرچ، ہری مرچیں اور دہی ڈال کر بھونیں۔تیل علیحدہ ہونے پر اس میں آدھی پیالی پانی ڈال کر آنچ ہلکی کر دیں۔
- گوشت گلنے پر آ جائے تو آم کا مکسچر ڈال کر احتیاط سے (تاکہ آم کی قاشیں ٹوٹنے نہ پائے) ہلکا سا بھونیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
- گرم گرم ڈش میں نکال کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ اس منفرد ڈش کا لطف اُٹھائیں۔