بلوچی دم پخت

تیاری کا وقت15 منٹ
پکانے کا وقت90 منٹ
افراد کی تعداد6
مشکل کی سطحEasy
اجزاء
- بکرے کی ران ڈیڑھ سے دو کلو
- چاول دو پیالی
- نمک حسبِ ذائقہ
- ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ
- مٹر ایک پیالی
- بڑی الائچی تین سے چار عدد
- کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
- سونف ایک کھانے کا چمچ
- ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
- کشمش آدھی پیالی
- بادام آدھی پیالی
- اخروٹ کی گری آدھی پیالی
- مارجرین یا مکھن چار کھانے کے چمچ
- کوکنگ آئل آدھی پیالی
بنانے کا طریقہ
- بکرے کی ران کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں اور درمیان میں چیرا لگا لیں۔
- بڑے پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں بڑی الائچی ڈال کر کڑکڑا لیں۔
- پھر اس میں ران، نمک اور ادرک لہسن ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
- چار پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں، ساتھ ہی دھنیا اور سونف کی کپڑے میں پوٹلی بنا کر ڈالیں۔
- ران گلنے پر آ جائے تو اسے نکال کر یخنی کو محفوظ کر لیں۔
- دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں بادام اور کشمش کو بھونیں، پھر اس میں (دھو کر بھگو کر رکھے ہوئے) چاول، مٹر کے دانے، اخروٹ اور ایک چائے کا چمچ کالی مرچ ڈال کر بھونیں اور اس میں یخنی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
- جب چاولوں کا پانی خشک ہو جائے تو اسے ران میں بھر کر دھاگے سے مضبوطی سے باندھ دیں اور اس پر کالی مرچ اچھی طرح مل دیں۔
- پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر ران کو سنہری فرائی کر لیں۔
- گرم گرم ران کو بڑے پلیٹر میں نکال کر دھاگہ کاٹ لیں، رائتے اور سلاد کے ساتھ اس مزیدار دم پخت کا لطف اُٹھائیں