ٹرینوں کی آمدورفت کا نیا ٹائم ٹیبل معطل، پرانا شیڈول بحال

45

ریلوے حکام نے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے نیا ٹائم ٹیبل معطل کردیا ہے اور پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےحکام کے مطابق 10 نومبر سے ٹرینوں کا پرانا شیڈول بحال ہوگاریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 15اکتوبر سے نافذ کیا گیا نیا ٹائم ٹیبل عارضی طور پر معطل کیا گیا ہےانجینئرنگ پابندیوں اور سگنل خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہورہی تھیں اس سے قبل محکمہ ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں تمام جائز رعایتی سفری سہولیات پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نجی ٹرین آپریٹرز کو صحافیوں، بزرگ شہریوں اور معذور افراد سمیت اہل مسافروں کو قواعد کے مطابق رعایتیں فراہم کرنے کا پابند قرار دے دیا ہےمحکمہ ریلوے نے نجی ٹرین آپریٹرز کو ریلوے ملازمین کے پاسز، پی ٹی اوز اور دیگر خصوصی سفری مراعات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں