امریکی مڈٹرم الیکشن سے قبل ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے سینٹکام کمانڈر کی ٹرمپ کو بریفنگ

26

امریکی مڈٹرم الیکشن سے قبل ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے سینٹکام کمانڈر کی ٹرمپ کو بریفنگ

امریکا میں اگلے ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے سینٹکام کے کمانڈر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں اہم بریفنگ دی۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس بریفنگ میں ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے دستیاب آپشنز سے آگاہ کیا گیا۔ امریکی جریدے نے اس اہم بریفنگ سے متعلق مصدقہ معلومات رکھنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اہم بریفنگ صدر ٹرمپ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے درمیان ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں