برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز درکار ہیں۔
آج تیسرے دن پاکستان ٹیم نے 2 کھلاڑی آؤٹ اور 52 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، پاکستان کو انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 233 رنز درکار تھے۔
تیسرے ٹیسٹ میں شان مسعود نے 95 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 76 اور محمد عباس نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
ڈیبیوکرنے والے رضاءاللہ نے 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی مد سے 81 رنز بناکر ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ اس سےقبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 2008 میں 9 چھکے لگائے تھے۔
انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اولی رابنسن، ڈین لارنس اور جوش ٹنگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز درکار ہیں جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔









