روہت شرما اور ویرات کوہلی کب ریٹائر ہورہے ہیں؟ اہم خبر آگئی

18

بھارتی کرکٹ بورڈ کے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا کے مستقبل پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن نے روہت شرما کو آگاہ کیا تھا کہ سلیکٹرز نے انہیں آئندہ بھارتی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ روہت شرما اس فیصلے پر ناراض تھے، تاہم اطلاعات تھیں کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

تاہم لارڈز میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں روہت شرما کی شاندار 138 رنز کی اننگز کے بعد ان کی فوری ریٹائرمنٹ کا امکان فی الحال ختم ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے مقابلے میں ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا پر اس وقت ریٹائرمنٹ لینے یا ٹیم سے باہر ہونے کا دباؤ نسبتاً کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں تینوں سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل کے ساتھ ساتھ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں اور اسکواڈ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں