آٹا مزید مہنگا ہو گیا

17

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت اب 2 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

’’جنگ ‘‘ نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، شہر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں مارکیٹ میں گندم کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے اور گندم کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں