امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب کے مقام کے باہر سے جمع کیا گیا کچرا بھی مداحوں کے لیے قیمتی یادگار بن گیا، جسے ایک امریکی آرٹسٹ نے فروخت کر کے ہزاروں ڈالر کما لیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے آرٹسٹ جسٹن گگناک نے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے اطراف سے مختلف اشیا اس وقت جمع کیں جب وہاں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔
فروخت کے لیے پیش کی گئی اشیا میں بوتلوں کے ڈھکن، کینڈی، پولیس کی وارننگ ٹیپ، اسٹرا، برتن اور ایک ایئرپوڈ بھی شامل تھا۔ ہر چیز کی قیمت 25 ڈالر مقرر کی گئی اور تمام اشیا 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہوگئیں۔
جسٹن گگناک کے مطابق زیادہ تر خریدار ٹیلر سوئفٹ کے مداح تھے، جو شادی سے منسلک کوئی یادگار اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ہر شے کو آرٹ ورک کی شکل دیتے ہوئے چھوٹے شفاف پلاسٹک کیوب میں محفوظ کر کے فروخت کیا۔
آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ اب تک وہ 50 اشیا فروخت کر کے 1,250 ڈالر کما چکے ہیں، جبکہ مزید اشیا بھی فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔









