مومنہ اقبال کو ہراساں اوردھمکیاں دینے کا مقدمہ، ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع

14

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں اوردھمکیاں دینے کے مقدمےمیں ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

لاہورکی سیشن کورٹ میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنےاوردھمکیاں دینے کےمقدمے میں لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اورانکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے کیس کی سماعت کی،مومنہ اقبال کی جانب سےعدنان احسان ایڈووکیٹ جبکہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے رانا معروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کےدوران تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ ثاقب چدھڑ کی حد تک تفتیش مکمل ہوچکی ہے وہ تفتیش میں قصوروارقرار پائے،ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا نے دو روز قبل اپنا موبائل فون این سی سی آئی اے میں جمع کروایا، جسے فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

مومنہ اقبال کے وکیل عدنان احسان نے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی آزادی ان کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔

این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں