نصیرآباد، صحبت پور، لہڑی، حاجی شہر ، چھتر ،فلیجی، ربی، پٹ فیڈر اور کچھی کینال میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی تباہی کاریاں جاری ندی نالے بپھر گئے۔
صحبت پور میں مکان کی دیوار گرنے سے بھائی جاںبحق جبکہ بہن شدید زخمی فلیجی میں درجنوں کچے مکانات منہدم پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ چھتر فلجی سے سیلابی پانی پٹ فیڈر بیرون میں داخل ہوکر ربی کینال میں بہاو شروع سیلاب کا الرٹ جاری لہڑی دریائے کے پانی نے متعدد دیہات ڈوبا دیے حاجی شہر ڈیم میں اونچے درجے کا سیلاب بھاگ چھگلری جلال خان بختیارآباد میں سیلاب کا خطرہ وارننگ جاری جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر سہری پیر کوہ لوٹی ودیگر علاقون میں بھی شدید بارش نیشبی علاقے زیر اب اگئے تفیصلات کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہی کاریاں جاری ہیں۔
بارشوں کے باعث صحبپ پور کے علاقے گوٹھ غلام محمد کنڈرانی میں بابر خان کنڈرانی کے کچے مکان کی دیوار گرنے سے بیٹا موقع پر ہی جانبحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی جن کو مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت سول اسپتال صحبت پور منتقل کردیا گیا جبکہ صحبت پور مانجھی پور ودیگر علاقون میں گزشتہ دو روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر سہری پیر کوہ لوٹی ودیگر علاقون میں بھی گزشتہ شب شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر اب اگئے ۔
جبکہ کوہ سلیمان کا سیلابی پانی چھتر شیرانی کنڈنی موندر کھیا فلیجی کے درجنوں دیہات میں داخل ہوکر درجنوں مکانات منہدم ہوگئے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ چھتر اور فلیجی کا سیلابی پانی ار ڈی 418 پٹ فیڈر بیروں اور کچھی کینال کا بھی پانی پٹ فیڈر کینال میں داخل ہو گیا۔
میر حسن کے ایریا میں پٹ فیڈر کینال کو بیرون سائڈ شگاف پڑنے سے سیلابی پانی ربی کینال میں داخل ہوگیا ہے جس سے ربی منجھو شوری لانڈھی نوتال ودیگر علاقوں کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے جبکہ سیلابی پانی کی وجہ سے بیرون سایڈ کھڑی ہزاروں ایکڑز پر مشتمل فصلیں بھی تباہ ہو گئیں ادھر کوہ سلیمان پہاڑی پانی دریاے لہڑی میں اب تک ایک لاکھ سولہ ہزار کیوسک پانی چل رہا ہے۔
لہڑی تریہڈ و دیگر درجنوں دیہات سیلابی پانی سے ڈوب گئے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ کچھی کے علاقے حاجی شہر ڈیم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کچھی ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوے بھاگ چھلگری ٹنگوٹی جلال خان کھٹن ودیگر علاقوں میں سیلابی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔









