پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑاور گن میں کی شہادت اور ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کے وحشیانہ ، سفاکانہ ، اندھوناک ، دہشتگردی کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور یہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مختلف ٹرانسپورٹ ، کوچز پر فائرنگ کے نتیجے میں بھی شہری شہید وزخمی ہوئے تھے اور ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچا تھا اسی طرح اس اہم قومی شاہراہ پر موجودہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ جب ایک عدالتی افسر بھی محفوظ نہیں تو ایک عام شہری، سرکاری ملازم، تاجر، مزدور ، مسافر اور طالب علم کے تحفظ کی کیا ضمانت ہی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نام نہاد امن و امان کے دعووں کے باوجود حالات روز بروز بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔
موجودہ وزیر اعلیٰ اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں جائیںاور تمام قومی و صوبائی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر سفر کر سکیں۔









