چمن بارڈر فوری کھولا جائے، عوام کو روزگاراور بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمٰن

30

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ چمن بارڈر فوری کھولا جائے، عوام کو روزگار، امن اور بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی لاکھوں پشتونوں وبلوچوں اوردیگرمظلوموں کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بلوچستان قومی کانفرنس کاانعقادکریگی۔یہ بات انہوں نے ٹرنچ روڈچمن میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے میں جماعت اسلامی کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران، قبائلی عمائدین، تاجروں، علمائے کرام،نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں خاندانوں کا روزگار چھین لیا ہے ۔ سرحدی تجارت بند ہونے سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں جبکہ بے روزگاری ، مہنگائی اور بدامنی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ چمن سے کراچی تک قومی شاہراہوں ، بلوچستان کے شہروں ، دیہات اور پہاڑوں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ عوام پرامن زندگی گزار سکیں ۔ مستونگ سمیت بلوچستان بھر میں بے گناہوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں