: ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پنجاب سے کوئٹہ جانے والے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاںبحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل سرکاری ایمبولینس میں ڈیزل نہ ہونے کے باعث سوشل ورکرز کی چندہ مہم کے تحت ڈیزل و دیگر اخراجات کی رقوم دیکر زخمی اور متیں ساہوال روانہ کردی گئی ۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر پنجاب ساہیوال سے کوئٹہ جانے والے خاندان کو حادثہ دو افراد ہلاک جبکہ بچوں خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق حادثر ٹوڈی کار اور ٹریکٹر کے درمیاں ٹکرانے سے پیش ایا.
واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنج گئی اور حادثے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی سگین صورتحال اس وقت سامنے آئی جب بتایا گیا کہ انکو ساہیوال لے جانے کے لیے سرکاری ایمبولینس میں ڈیزل نہیں ہے تاہم سوشل ورکر اتحاد نصیرآباد کے صدر ڈاکٹر ممتاڑ مگسی نے فوری طورپر مخیر حضرات سے حادثے کے متاثرین کی مالی امداد کی اپیل کرتے ہوے انکو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچنے کی اپیل کی جس پر مخیر حضرات نے مجموعی طورپر دو لاکھ چالیس ہزار روپے چندہ اکٹھے کرکے حداثے کے زخمیوں اور انکی متیوں کو پنجاب انکے ابائی علاقے ساہیوال روانہ کردی گئی واضع رہے کہ نصیراباد ڈویڑن سے متعدد صوبائی وزراء مشیر دو اراکین قومی اسمبلی ،سینیٹر ہونے کے باوجود ڈیرہ مراد جمالی کا ڈویڑنل ہسپتال ہر سہولت سے محروم ہے ۔









