پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان

22

وزیراعظم کی سخت ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

وزیراعظم کی سخت ہدایت کے بعد پیٹرولیم ڈویژن، پی ایس اور اوگرا کے ورکنگ پیپر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات 55روپے فی لیٹر سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے 55 روپے لیٹر اضافے سے زائد کمی کا راستہ نکالنے کی کوشش جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف 7مارچ کو قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر مطمئن نہیں ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں