وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ اور صوبائی مشیر بابر خان یوسفزئی نے کوئٹہ شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران علمدار روڈ، نچاری روڈ، سعید آباد اور سولہ ایکڑ کی امام بارگاہوں میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر علمائکرام اور شیعہ عمائدین سے بھی ملاقات کی گئی۔علمائکرام اور عمائدین نے محرم الحرام کے دوران حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو سراہاشہریوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔









