ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا عید کے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں

27

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے عید کے پہلے روز ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔ اس موقع پر قیدیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ عید خوشیوں، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام دیتی ہے، اور ہمیں معاشرے کے ہر فرد کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں