27

بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور یہی ہمارااصل سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور یہی ہمارااصل سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں،اس مستقبل اور قیمتی اثاثے کو آئی ٹی تعلیم اور جدید ہنر سے آراستہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ‘‘بنو قابل’’پروگرام کے ذریعے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لورالائی میں عصری و دینی اداروں کے ہزاروں طلبہ اور نوجوان‘‘بنو قابل’’ انٹری ٹیسٹ پروگرام میں شرکت کریں گے، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اس موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات اور لورالائی کے ذمہ داران سے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ، جعفرآباد اور گوادر کے بعد اب لورالائی میں بھی‘‘بنو قابل’’ پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو لورالائی کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں،اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور‘‘بنو قابل’’پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

آئی ٹی کی دنیا ملک وقوم کانام روشن کرتے ہوئے باعزت روزگارکمائے جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن نے یہ بہت بڑاانقلابی عوامی مفادکاپروگرام کیاہے جماعت اسلامی نے حکومتوں میں نہ ہونے کے باوجود بڑے بڑے تعلیمی وصحت سمیت عوامی اجتماعی مفادکے منصوبے شروع کیے ہیں یہ بہترین مفادعامہ کے کام صرف جماعت اسلامی کررہی ہے۔الخدمت‘‘بنو قابل’’ انٹری ٹیسٹ پروگرام کل23مئی ہفتہ شام4:30بجے گورنمنٹ بوائز کالج اسٹیڈیم،لورالائی میں منعقد ہوگا۔نوجوان طلباء وطالبات banoqabil.orgپررجسٹریشن کریں اب بھی موقع ہے انشاء اللہ اس پروگرام کی بدولت آئی ٹی کی تعلیم کیساتھ باعزت روزگار بھی میسرہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں