ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ نے آرچر روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نجی ملکیت میں بیسمنٹ کی کھدائی و تعمیر کے دوران زمین بیٹھنے کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
واقعے کے نتیجے میں واسا اور پی ٹی سی ایل کی پائپ لائنز کو نمایاں نقصان پہنچا، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے لیے نصب کیے گئے پولز بھی متاثر ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے متاثرہ مقام کا تفصیلی معائنہ کیا اور ذمہ دار پراپرٹی مالک کی جانب سے جاری مرمتی و بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ متاثرہ سرکاری و عوامی انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔









