8

عیدالاضحی پر پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر مسافروں کی اضافی آمدورفت کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو عید کے موقع پر بہتر، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی 2026 کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی سے راولپنڈی جبکہ تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی 2026 کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

خصوصی ٹرینیں ملتان، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، روہڑی، بہاولپور، خانپور، جہلم اور دیگر اہم اسٹیشنوں سے گزریں گی تاکہ ملک بھر کے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ان ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی تاکہ عید کے رش کے دوران زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ پاکستان ریلویز انتظامیہ نے متعلقہ ڈویژنز کو خصوصی ٹرینوں کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹرینوں کی رفتار سیکشنل اسپیڈ کے مطابق رکھی جائے گی تاہم یہ 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ درست ٹکٹ کے ساتھ سفر کریں اور پیشگی ریزرویشن کو ترجیح دیں۔پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں