12

دودن تعطل کےبعدجعفر ایکسپریس آج روانہ ہوگی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے انتظامیہ کے مطابق آج بدھ کو روانہ ہوگی کوئٹہ سے پشاور جانےوالی جعفر ایکسپریس کو 18 اور 19 مئی کو منسوخ کیاگیا تھا اسی طرح پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو دن جیکب آباد تک محدود رہی کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کردیا گیا تھا ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسنجر پہلے ہی معطل ہیں ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل ٹرینوں کے شیڈول اور صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں