سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایکٹنگ ڈی ایس پی مانیٹرنگ ایولیشن سی پی او کوئٹہ محمد عامر مینگل کو ایڈیشنل آئی جی پی بلوچستان کانسٹیبلری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایس ڈی پی او اوتھل خالد دین خان کو ڈی ایس پی اسپیشل برانچ تعینات کیا، ایس ڈی پی او واشک شیر احمد کو ایس ڈی پی او ڈھاڈر تعینات کیا، انسپکٹر سی ٹی ڈی بلوچستان راحق علی شاہ کو ایکٹنگ ڈی ایس پی اوتھل تعینات کیا، انسپکٹر کچھی ڈسٹرکٹ محبوب علی کو ایکٹنگ ڈی ایس پی سنجاوی تعینات کیا، انسپکٹر کوئٹہ ڈسٹرکٹ انور ستار کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او قلعہ سیف اللہ تعینات کیا، اسی طرح انسپکٹر کچھی محسن رضا کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او خاران تعینات کیا اور انسپکٹر قلات رینج محمد اسماعیل کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او تمپ تعینات کر دیا گیا
28









