10

ہزارہ قوم گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اپنی ثقافت کا دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ مناکر ایک بیدار، آگاہ اور مہذب قوم ہونے کو ثابت کریں،ایچ ڈی پی

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں دنیا بھر میں آباد ہزارہ قوم اور اپنی ثقافت، زبان و رسم و رواج سے محبت کرنے والے مہذب و متمدن اقوام کو ہزارہ قوم کے یوم ثقافت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہزارہ قوم کیلئے خوشی، مسرت اور شادمانی کا دن ہے اس روز ہزارہ قوم اپنے طرز زندگی، بود و باش، موسیقی،زبان، ادب، لباس، خوراک، تاریخ پر نظر ڈال کر اسکی اصلاح طلب پہلووں کی اصلاح اور اچھے پہلووں کو مزید بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ کلچر کی تقریبات ہر ہزارہ قومی ادارے کو منانا چاہئیے بلکہ یہ ایک ایسا دن ہے کہ جس میں مذہبی طبقے کو بھی شرکت کرکے اپنے قومی دن کے موقع پر اپنی قوم، زبان اور رسم و رواج کے ساتھ وابستگی کا اظہار کرنا چاہئیے مگر ہماری قوم کی بدنصیبی ہے کہ ہمارے مذہبی طبقے کو اپنی ثقافت سے کہیں زیادہ دوسروں کے رسم و رواج اچھے لگتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہزارگی یوم ثقافت ایچ ڈی پی، کیبلاغ ہزارگی اور چند مخلص افراد و اداروں کے مشوروں اور باہمی مشورے کے نتیجے میں دنیا بھر کے ہزارہ قوم کو اپنے جداگانہ طرز زندگی اور رسم و رواج کا دن منانے کے لئے ایک دن کا انتخاب کیا گیا یہ تاریخی دن ہمیں اجتماعی طور پر اس بات کی طرف توجہ دلاتی ہے کہ ہزارہ بطور قوم ہر قسم کے جبر اور قومی بالادستی کے خلاف متحد ہوکر اپنے قومی حقوق کی جدوجہد شروع کریں اور قومی مفادات کے لئے کسی صورت کسی قسم کی مفاہمت پر امادہ مہ ہوجائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اپنی ثقافت کا دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ مناکر ایک بیدار، آگاہ اور مہذب قوم ہونے کو ثابت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں