29

عفت عمر کی مالی مشکلات اور رنگت سے جڑی مشکلات پر کھل کر گفتگو

معروف ٹی وی میزبان وماڈل عفت عمر نے پہلی بار اپنی مالی مشکلات اور رنگت سے جڑی مشکلات پر کھل کر گفتگو کی۔

پاکستانی ماڈل، میزبان اور اداکارہ عفت عمر نے ایک حالیہ انٹریو میں اپنے ماضی، مالی مشکلات اور ظاہری رنگت سے متعلق درپیش مسائل پر کھل کر اظہار کیا۔

عفت عمر نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، اگرچہ انہوں نے اچھے اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا رنگ بہت سانولا تھا، جو اُس وقت قابل قبول نہیں سمجھا جاتا تھا، مگر میں اسی رنگت کے ساتھ آگے بڑھی اور انہی لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں