20

راولا کوٹ پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنیوالے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا

آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر لیاقت علی ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ راولا کوٹ پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔

آئی جی پولیس آزادکشمیر نے بتایا کہ را ایجنٹ عرفان حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا، ملک دشمن عناصر حساس معلومات کو دشمن تک پہنچا رہے تھے۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ را ایجنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے کام کررہا تھا، را ایجنٹ دشمن کو حساس لوکیشنزفراہم کر رہا تھا۔ را ایجنٹ عرفان مختلف لوگوں کو ویڈیو اور لوکیشنز کے حساب سے پیسے دیتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ را ایجنٹ اپنے مذموم عزائم سے معصوم لوگوں کو نشانہ بناتارہا۔ آزاد کشمیر کی سرزمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔

آئی جی پولیس نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر خاتون یا صحافی بن کر لوگوں کو ٹریپ کیا جارہا ہے ، عوام ہوشیار رہیں ، سادگی میں دشمن کی کسی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں