34

ٹراما سینٹر میں ریکروٹمنٹ اور پروکیورمنٹ پر تحفظات ہیں، PMA

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے ٹراما سینٹر میں ہونے والی حالیہ ریکروٹمنٹ اور پروکیورمنٹ کے عمل پر شدید تحفظات اور سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈی ٹراما سینٹر کو متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود ریکروٹمنٹ سے متعلق تمام فہرستیں، بالخصوص منتخب امیدواروں کی لسٹیں، عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں جو کھلی کرپشن اور شفافیت کے فقدان کی واضح مثال ہے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہمیں شدید تشویش ہے کہ ٹراما سینٹر میں آلٹیر یشن کے نام پر اربوں روپے کے ممکنہ غبن کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں مزید برآں ریکروٹمنٹ کے عمل میں کھلی اقربا پروری دیکھنے میں آرہی ہے جہاں منظور نظرافرادکو بغیر متعلقہ ڈگریوں اور اہلیت کے ٹیکنیکل پوسٹوں پر تعینات کیا جا رہا ہے یہ عمل نہ صرف میرٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ صوبے کے عوام کی جانوں کے ساتھ خطرناک کھیل کے مترادف ہے ترجمان نے کہا کہ تمام منتخب امیدواروں کی فہرستیں اور پروکیورمنٹ کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش نہ کی گئیں تو ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں