32

ٹی20 ورلڈ کپ؛ بھارت دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری دفعہ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بھارتی اوپنرز سنجو سیمسن نے جارحانہ انداز اپنایا۔

انگلینڈ کے ول جیکس دوسرے اوور میں نوجوان بیٹر ابھیشک شرما کو فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ کروایا، ابھیشک شرما نے 7 گیندوں پر 9 رنز بنائے تھے جبکہ اگلے ہی اوور میں جوفرا آرچر نے سنجو سیمسن کو آؤٹ کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا لیکن کپتان ہیری بروک نے ایک آسان کیچ گرادیا۔

سنجو سیمسن نے ایشان کشان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 97 رنز بنائے اور اسکور 10 ویں اوور میں 117 رنز تک پہنچایا تاہم کشان اس موقع پر 39 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

سنجو سیمسن نے ایک آسان موقع ملنے کے بعد انگلینڈ کے بولرز کی درگت بنائی اور 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں