ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جس میں ان کے ارجنٹائن کے لیے اعداد و شمار اور بڑے اعزازات کو ایک رسید کی شکل میں اجاگر کیا گیا۔
رسید پر میسی کے ارجنٹائن کے لیے 207 میچز اور 125 گولز درج ہیں جبکہ ان کے اہم عالمی اعزازات میں 2021 کوپا امریکا، 2022 فیفا ورلڈ کپ اور 2024 کوپا امریکا بھی شامل کیے گئے ہیں۔
رسید میں میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کا بھی ذکر ہے جس کے مطابق انہوں نے اپنے 6 ورلڈ کپ میں 21 گولز، 23 فتوحات اور 99 مواقع پیدا کیے۔
اس منفرد خراجِ تحسین میں میسی کے توڑے گئے ریکارڈز، نئی توقعات قائم کرنے اور دنیا بھر میں مداحوں کو متاثر کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ۔ میکسیکو کے خلاف ان کے مشہور گول اور انہیں کھیلتے دیکھ کر جذباتی ہونے والے مداحوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔









