گزشتہ روز بلوچستان کی شاہراہوں پر 56 ٹریفک حادثات، 69 افراد زخمی، ایک جاں بحق

25

بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر 5ستمبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 69افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا، میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم ای آر سی)1122بلوچستان کی جانب سے جاری یومیہ حادثاتی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں شاہراہوں پر مجموعی طور پر 56حادثات پر ریسپانس کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ این25-پر مختلف مقامات پر حادثات پیش آئے، جن میں ٹیارو، لسبیلہ میں 3 حادثات کے دوران 5افراد زخمی ہوئے جبکہ وندر، لسبیلہ میں 5حادثات میں 5افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

سرانان، پشین میں 5حادثات کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوئے۔ایم ای آر سی کی رپورٹ کے مطابق این85-پر گدر سوراب میں 2حادثات میں 2افراد، بسیمہ، واشک میں 2 حادثات میں 2 افراد زخمی ہوئے، جبکہ این86-پر رکھنی، بارکھان میں 2حادثات کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹراما خضدار مرکز نے قومی شاہراہ این25-پر 20حادثات پر ریسپانس کیا جن میں 27زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی،

جبکہ ٹراما ژوب مرکز نے این50-پر 15حادثات پر ریسپانس کرتے ہوئے17زخمیوں کا علاج کیا۔اسی طرح لیاری، لسبیلہ میں این10-پر ایک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ بختیارآباد، سبی میں این65-پر ایک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز 1122کی مجموعی رپورٹ کے مطابق 5ستمبر کو بلوچستان کی شاہراہوں پر 56حادثات میں 69زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں