ایف آئی اے ،اے سی سی کوئٹہ نے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنیوالےڈیلر گرفتار کر کے جعلی ایک لاکھ سے زائد نقدی برآمد کرلی ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اے سی سی کوئٹہ نے ٹریپ ریڈ کے دوران جعلی کرنسی ڈیلر محمد اویس خان کو موقع سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی ۔ ترجما ن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش جعلی کرنسی کے ذریعے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کا انکشاف کیا ہے ۔
19









