18

اربوں روپے کا ضبط شدہ سونااور چاندی اسٹیٹ بنک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف

پاکستان کسٹم کی مختلف کلکٹریٹس میں اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سونااور چاندی سٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کسٹم کی تمام انفورسمنٹ بشمول ائر پورٹ کلکٹریٹس کوضبط شدہ سونا اور چاندی کے ڈیٹا کی معلومات جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق برسوں سے ضبط شدہ سونا اور چاندی کلکٹریٹس کی لاکرز میں ہی پڑا ہوا ہے اورسٹیٹ بنک کے ذخائر میں جمع نہ ہونے کے باعث قومی خزانے میں بھی ظاہر نہیں ہورہا تھا، ذرائع کے مطابق کسٹم کلکٹریٹس کی مبینہ نااہلی کی وجہ سےضبط شدہ سونے اور چاندی کی لاکرز سے تبدیلی اورچوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں