ڈپٹی کمشنرزیارت عبدالقدوس اچکزئی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں حالیہ برف باری اور ریسکیو کے حوالے سے پریس بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمٰن، ایف سی کیپٹن محمد عارف بھی موجود تھے۔ کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے کہا کہ حالیہ ہفتے میں برف باری کے دوسپیل آئے پہلے سپیل میں کم برف باری ہوئی جبکہ دوسرے سپیل میں شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں روڈ بند ہوگئے عوام مشکلات کا شکار ہوئے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پی ڈی ایم نے موقع پر ہی ہیوی مشینری فراہم کی جا کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ،سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ محکموں نے بروقت تمام شاہراہوں کو کھول کر عوام کی مشکلات کو کم کردیا جس پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے ڈار کے مستحق ہے برف باری کے دوران ان سیاح لوڑی ٹاپ پر پھنس گئے ان کو بروقت ریسکیو کیا گیا اور بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچایا۔
انہوں نے کہاکہ ضلع زیارت میں سڑکوں کوبرف سے صاف کرنے کیلئے بھر پور کوششیں جاری رہی، بالخصوص کوئٹہ ٹو لوڑی ٹاپ زیارت روڈ اور زیارت ٹوسنجاوی روڈ پر واقع احساس مقامات کوتل سڑی ٹو چوتیر روڈ کو برف سے سے کلیئر کر نے کیلئے مسلسل کوشش جاری رکھی گئی۔اسی طرح قائداعظم ریزیڈنسی روڈ پر بھی برف کو روڈ سے صاف کرنے کے لیے آپریشن انجام دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ بھاری مشینری اور متعلقہ لائن محکموں کی مشینری کو استعمال میں لایا گیا۔ اور مختلف حساس مقامات پر سرخ نمک کا بھی زبردست چھڑکاؤ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ریسکیو نوید احمد اور ریلیف آفیسر سمیع اللہ، ایف سی، اسسٹنٹ کمشنرز زیارت،سنجاوی، تحصیلدار زیارت،سنجاوی اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لیا۔









