بلوچستان کے وزر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ سبی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بندیا کماری نے لاڑکانہ کی عدالت میں مرضی سے اسلام قبول کیا اور شادی کی ہے اسکی عمر 14سال نہیں 18برس ہے۔یہ بات وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے سبی سے اغوا ہونے والی بندیا کماری کے حوالے اسپیکر رولنگ سے متعلق صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتائی۔
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بندیا کماری کے اغو ا کی ایف آئی آر 14 اکتوبر کو سبی میں درج کی ہے لڑکی نے لاڑکانہ جاکر مرضی سے اسلام قبول کیا اور عدالت میں یاسر نامی شخص سے شادی کی ہے ،لڑکی کی عمر 14 نہیں 18 سال ہے،سندھ حکومت نے ڈیٹا فراہم کردیا ہے بلوچستان اسمبلی میں موجود اقلیتی اراکین اسمبلی و بندیا کماری کے معاملے پر حقائق کا علم نہیںوہ اپنے لوگوں کو مطمئن کرنے کیلئے ایوان میں شور شرابا کررہے تھے۔،میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس آج بھی لاڑکانہ میں موجود ہے۔









