وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد زمان کو گیس بل پر 91 ہزار کا ریلیف فراہم کروا دیا

33

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد زمان کو گیس بل پر 91 ہزار کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار محمد زمان نے بتایا کہ وہ کچلاک کے رہائشی ہے اور گیس آفس کی جانب سے انہیں غلط ریڈنگ پر مبنی غیر منصفانہ بل بھیجا گیا جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار گیس دفتر سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی فوری کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو گیس بل پر 91 ہزار کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں