74

کوئٹہ میں عوام کو سفر ی سہولیات کی فراہمی کیلئے گرین اور پنک بس سروس کا باقاعدہ آغاز

کوئٹہ میں عوام کو سفر ی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہچیس گرین اور خواتین کے لئے صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے سیکرٹری آر ٹی اے علی خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے بعد بلوچستان کے دیگر چار بڑے شہروں میں بھی ماحول دوست بسیں چلیں گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری آرٹی اے علی خان نے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے لئے پنک اور گرین بس سروس پروجیکٹ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق کامیابی سے شروع کیا گیا ہے ، دوسرے مرحلے میں مزید 21 نئی بسیں کوئٹہ لائی گئی ہیں جن میں خواتین کے لئے پانچ پنک بسیں مختص کی گئی ہیں اس سے قبل گرین بس میں خواتین اور مرد ایک ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔

کوئٹہ میں خواتین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے پنک بس سروس شروع کی گئی ہے،پنک بس سروس بلیلی سے جامعہ بلوچستان سریاب تک چلائی جارہی ہے اور پنک بس میں کرائے وصول کرنے کے لئے خاتون ہوگی ،ہماری کوشش ہے کہ پنک بس میں ڈرائیور بھی خاتون ہی ہوں ،بسز میں روزانہ 10 ہزار سے زائد مسافر سفر کریں گے جبکہ گرین اور پنک بس سروس کا روٹ بھی جاری کردیا گیا ہے ،پنک بس سروس میں توسیع کی جائے گی ،پنک بس سروس کاروٹ مسافروں کو مدنظر رکھ کرترتیب دیا جائے گا،تربت،گوادر، خضدار،ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں بھی گرین اور پنک بس سروس شروع کی جائےگی ،دوسرے مرحلے میں بس اسٹاپ پر مرد اور خواتین کے لئے بیٹھنے کے لئے الگ الگ پوائنٹ بنائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس کا بھی جلد افتتاح ہوگا ،پیپلز ٹرین سریاب سے کچلاک تک چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں