56

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں

صدر پیپلزپارٹی بلوچستان سینیٹرسردار محمد عمر گورگیج نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار عمر گرگیج نے اس خبر کو غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بارے میں نشر ہونے والی خبر گمراہ کن ہے اور پیپلز پارٹی اس کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

پیپلز پارٹی صوبے میں سیاسی استحکام اور عوامی خدمت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔ سینیٹر سردار عمر گورگیج نے کہا کہ پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی تنظیمی سطح پر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس طرح کی افواہیں محض بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

بلوچستان میں پیپلز پارٹی صوبائی حکومت، اتحادی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر استحکام اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

پارٹی کسی بھی غیر سنجیدہ یا نامکمل اطلاع پر مبنی رپورٹ کو مسترد کرتی ہے۔ اگر پارٹی کی جانب سے کوئی بھی پالیسی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اسے افواہوں یا غیر مصدقہ ذرائع کے ذریعے نہیں بلکہ باضابطہ اعلان کے ذریعے سامنے لایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں