صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اساتذہ اور طلباء کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ناگزیر ہے۔ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انفارمیشن ٹیکنولوجی اور مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے بغیر عالمی دنیا کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں 200 اساتذہ اور 100 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ خدا داد صلاحیتیں موجود ہے۔
تعلیمی تقاضے بدل رہے ہیں اور ہمیں ان تبدیلیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔راحیلہ حمید خان درانی نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آہستہ آہستہ تعلیمی اداروں کو جدید آلات سے ہم آہنگ کیا جائے.طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور وطن دوستی کو دل میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اہم فل اور پی ایچ ڈی لازمی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا تاکہ طلباء کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔









