32

اے آئی مواد سوشل میڈیا کا نیا عہد ثابت ہوگا، مارک زکربرگ

آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر بہت زیادہ نظر آتی ہیں۔

مگر بہت جلد انسٹا گرام اور فیس بک میں ان کا طوفان آنے والا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کی تیسری سہ ماہی کی مالی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر کہا کہ ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ریکومینڈیشنز سسٹمز میں مزید اے آئی مواد کو ایڈ کرنے والے ہیں۔

تو آپ بہت جلد فیس بک اور انسٹا گرام پر اے آئی سے تیار کردہ پوسٹس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دیکھیں گے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ سوشل میڈیا 2 مختلف ادوار سے گزر چکا ہے، پہلے عہد میں تمام مواد دوستوں، گھر والوں اور ان اکاؤنٹس کا ہوتا تھا جن کو آپ فالو کرتے تھے، دوسرے دور میں ہم نے کریٹیر مواد کا اضافہ کیا۔

یعنی ان کے مطابق اے آئی مواد سوشل میڈیا کا تیسرا عہد ہے۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ایسے ریکومینڈیشن سسٹمز جو اے آئی مواد کو سمجھتے ہیں، ان کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹا وائبز سے اے آئی کو نئی قسم کے مواد کو کو ان ایبل کرنے کا موقع ملا اور اس فیڈ پر لوگوں کے وقت گزارنے کی شرح اب تک اچھی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹا اے آئی وائبز کو استعمال کرنے کی شرح میں ہر ہفتے اضافہ ہو رہا ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ جب ہمارے نئے ماڈلز تیار ہو جائیں گے تو مزید نئی اقسام کا مواد تیار ہوسکے گا۔

میٹا کی سی ایف او سوزن لی نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے اب تک میٹا وائبز میں 20 ارب سے زائد تصاویر تیار کی گئی ہیں۔

میٹا کی جانب سے اب تک کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں۔

ان میں انسٹا گرام اسٹوریز میں ٹیکسٹ پروموٹ کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز کی ایڈیٹنگ، واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹا گرام میں اے آئی چیٹس اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں