بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں میر یوسف عزیز مگسی یونٹ مشرقی بائی پاس مگسی اسٹاپ کوئٹہ کا یونٹ سازی اجلاس مگسی جرگہ حال میں زیر صدارت ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر حاجی میر وحید لہڑی کی منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری اور اعزازی مہمان بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ صمند بلوچ تھے۔
ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جاوید بلوچ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میر کاول خان مری، لالا عبدالغفار مینگل، میر وائس مینگل، غلام مصطفی مگسی اور رضا جان شاہی زئی، حاجی صدیق لانگو، محمد نواز ساتکزئی، صالح محمد رند و دیگر نے شرکت کیا۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رضا جان شاہی زئی نے انجام دیے۔جبکہ تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت لالا عبدالغفار مینگل نے حاصل کی۔
اس موقع پر الیکشن کمیٹی لالا عبدالغفار مینگل کی سربراہی میں بنائی گئی، جس کے ممبران میر وائس مینگل اور میر کاول خان مری تھے۔ الیکشن کمیٹی نے یونٹ کے انتخابات کرائے، جن کے مطابق دولت خان مگسی یونٹ سیکرٹری، غلام مصطفی مگسی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اور ثنا مسرور بلوچ، سمندر خان مگسی ضلعی کونسلران منتخب ہوئے۔پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ صمند بلوچ، ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر حاجی میر وحید لہڑی، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جاوید بلوچ، غلام مصطفی مگسی اور ثنا مسرور بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشرقی بائی پاس جیسے گنجان آباد اور وسیع علاقے میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان محض انتظامی ناکامی نہیں بلکہ حکومتی نااہلی اور عوامی مسائل سے چشم پوشی کا واضح ثبوت ہے۔
ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو تعلیم، صحت، پانی اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم رکھنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی عمل میں نظر انداز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر قوم کی ترقی، شعور اور روشن مستقبل کی بنیاد ہوتی ہے، مگر مشرقی بائی پاس میں بچوں کے لیے ایک مکمل پرائمری اسکول تک میسر نہ ہونا حکومتی بے حسی کا کھلا اظہار ہے۔
اسی طرح صحت کی ابتر صورتحال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عدم موجودگی نے غریب عوام کو علاج جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم کر دیا ہے، جہاں لوگ معمولی بیماریوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی نے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، جو حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور عدم توجہی کا نتیجہ ہے۔ ایک طرف حکمران ترقیاتی دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب غریب عوام زندگی کی بنیادی ضرورتوں کے لیے دربدر ہیںآخر میں نئے منتخب یونٹ عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ پارٹی کو علاقے میں مزید فعال رکھیں گی









