35

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا اجلاس کی صدارت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کریںگے جبکہ اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر ، سیکورٹی فورسز کے صوبائی سربراہان سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف مختصر دورہ کوئٹہ کے موقع پر مختلف ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں