40

یومِ دفاعِ پاکستان: مادرِ وطن کے محافظوں کو قوم کا سلام، میلاد النبی کے ساتھ قومی جذبات دوگنے

پاکستان بھر میں آج یومِ دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، جب کہ اس سال یہ دن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ہونے کے باعث اس کی روحانی اور قومی اہمیت دوچند ہو گئی۔
میں سیمینارز اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس سال 6 ستمبر کو 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) بھی منائی جا رہی ہے، جس کے باعث شہروں میں جلوس، نعت خوانی، اور محافلِ میلاد کا اہتمام بھی ہوا۔ شہریوں نے ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت کو اپنانے کا عزم کیا۔

لاہور، سرگودھا اور سیالکوٹ میں “ہلالِ استقلال” کا پرچم بلند کیا گیا، جو ان شہروں کو 1965 کی جنگ میں ان کی قربانیوں کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔

دوسری جانب، حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث بعض علاقوں میں سادگی سے تقاریب منائی گئیں، اور شہداء کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں