بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر 19ستمبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 37حادثات میں 45افراد زخمی ہوئے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی
۔میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (MERC)1122بلوچستان کی جانب سے جاری یومیہ رپورٹ کے مطابق ٹراما ژوب مرکز کی حدود میں 12حادثات میں 12افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹراما خضدار مرکز نے 8حادثات میں 10زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق تیارو لسبیلہ میں 4حادثات میں 5افراد، لک پاس مستونگ میں 3حادثات میں 3، وندر لسبیلہ میں 3حادثات میں 3، باغبانہ خضدار میں 2حادثات میں 4، سرانان پشین میں 2حادثات میں 2جبکہ بختیارآباد سبی میں 2حادثات میں 4افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دشت تربت میں حادثات کی تعداد صفر رہی تاہم ایک زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ راسملان لسبیلہ میں ایک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
مجموعی طور پر 37حادثات میں 45زخمیوں کا علاج کیا گیا اور کسی ہلاکت کا اندراج نہیں ہوا۔









