ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس، عمومی کارکردگی کا معائنہ

12

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کوئٹہ کے تمام متعلقہ سرکاری محکموں، لائن ڈیپارٹمنٹس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع کوئٹہ میں مختلف سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی و انتظامی امور، عوامی سہولیات کی فراہمی، بین المحکمہ رابطہ کاری اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں، انتظامی امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر سرکاری امور کی بروقت تکمیل، محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری اور مختلف عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری اقدامات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اپنے اپنے دائرہ کار میں جاری ترقیاتی، انتظامی اور عوامی فلاحی امور کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ مختلف محکموں کے درمیان موثر رابطہ اور باہمی تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مشترکہ نوعیت کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے اور سرکاری امور میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔اجلاس میں ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی سرگرمیوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ عوامی مفاد سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر شہریوں کو درپیش مختلف مسائل، سرکاری اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو سرکاری دفاتر میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی، جبکہ عوامی مفاد سے متعلق امور میں غفلت یا تاخیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری، شفافیت اور باہمی تعاون کے ساتھ انجام دیں۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور جاری کردہ ہدایات پر مقررہ مدت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی جائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں