بلوچستان میں رواں سال مون سون بارشوں کے دوران اب تک مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق 16زخمی ہوگئے ۔
محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جون سے 31جولائی تک بلوچستان میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے 4جبکہ بجلی گرنے کے 2اور ایک سیلابی ریلے میں بہنے سے 10افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 4کا تعلق ژوب ، 3کا خضدار ،2کا کوہلو جبکہ 1کا دکی سے تھا جاں بحق ہونے والوں میں 5بچے ، 3مرد اور 2خواتیں شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق واقعات میں 16افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 13بچے 2خواتین اور 1مرد شامل ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 228گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 210جزوی جبکہ 18شدید متاثر ہوئے ہیں ۔یکم جون سے اب تک 126مال مویشی ہلاک ، 526ایکٹر زرعی اراضی اور 11کینالز کو نقصان پہنچا ہے ۔









